پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر شہری کو 10ہزار جرمانہ عائد

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر شہری کو 10ہزار جرمانہ عائد
پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر شہری کو 10ہزار جرمانہ عائد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار اقتدار حیدر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے لہذا انہیں زیرالتوا مقدمات کے ختم ہونے تک بیرون ملک جانے سے روکا جائے اورپرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

عدالت نے ریمار کس دئیے کہ سستی شہرت کے لیے اعلی شخصیات کے خلاف درخواستیں دائر کیجاتی ہیں۔عدالت نے درخواست گزار اقتدار حیدر کو غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -