بھارت دباﺅ میں، ہمارے بلے باز فارم میں، پورا یقین ہے کہ کل جیت کر تاریخ بدل دیں گے: وقار یونس

بھارت دباﺅ میں، ہمارے بلے باز فارم میں، پورا یقین ہے کہ کل جیت کر تاریخ بدل ...
بھارت دباﺅ میں، ہمارے بلے باز فارم میں، پورا یقین ہے کہ کل جیت کر تاریخ بدل دیں گے: وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم دباﺅ میں ہے اور پورا یقین ہے کہ کل کا میچ ہم ہی جیتیں گے اور تاریخ بدل دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران وقار یونس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا باﺅلنگ اٹیک ایک جیسا ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت کر کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ محمد حفیظ سمیت تمام بلے باز اچھی فارم میں ہیں اور بنگلہ دیش کے خلاف 200 رنز بنانے پر ان کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ جس جذبے کے ساتھ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے اگر اسی جذبے کے ساتھ کھیلے تو بھارت سے بھی جیت جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کلکتہ کی وکٹ اچھی ہے اس لئے زبردست میچ دیکھنے کو ملے گا۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم دباﺅ میں ہے اور یقین ہے کہ اس دفعہ جیت ہماری ہو گی۔ کھلاڑیوں کے ذہن میں بھی یہ بات بٹھا دی ہے کہ اس بار ہمیں جیتنا ہے اورتاریخ بدلنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ باﺅلرز بھارت کی نسبت بہت بہتر ہیں جبکہ کل کے میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی کمزوریوں پر نظرثانی کے بجائے اپنے مثبت پہلوﺅں پر غور کر رہے ہیں۔
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ شاہد آفریدی پریس کانفرنس کیلئے کیوں نہیں آئے تو وقار یونس مسکرا دیئے اور کہا کہ صحافی شاہد آفریدی سے بہت سخت سوالات کرتے ہیں اس لئے وہ نہیں آئے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -