خیبر پختونخوا حکومت نے خانہ بدوش بچوں کو پولیو بچاﺅ کے قطرے پلانے کا فیصلہ کر لیا

خیبر پختونخوا حکومت نے خانہ بدوش بچوں کو پولیو بچاﺅ کے قطرے پلانے کا فیصلہ ...
خیبر پختونخوا حکومت نے خانہ بدوش بچوں کو پولیو بچاﺅ کے قطرے پلانے کا فیصلہ کر لیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواحکومت کا خانہ بدوش بچوں کو بھی پولیو مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق حکومت نے خانہ بدوش بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خاندانوں کے ساتھ پولیو وائرس بھی یہاں آتا ہے اور ماضی میں خانہ بدوشوں کے سبب بہت سے بچے پولیو کا شکار ہوئے جس کی روک تھا م ضروری ہے ، خانہ بدوش جنوبی وزیرستان کے علاقہ دوتانی میں آکر رہتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مستک خیبر ایجنسی میں کافی عرصے بعد انسدادپولیومہم چلے گی، مستک کی آبادی اب تک آئی ڈی پیز کی زندگی گزار رہی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق فروری میں بھی خیبرایجنسی میں سپاہ قبیلے کے بچوں کوپولیوویکسین دی گئی تھی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

پشاور -