تحفظ خواتین قانون کا مضر اثر سامنے آگیا ،وہاڑی میں گھریلوتشدد کی شکایت کے اندراج پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

تحفظ خواتین قانون کا مضر اثر سامنے آگیا ،وہاڑی میں گھریلوتشدد کی شکایت کے ...
تحفظ خواتین قانون کا مضر اثر سامنے آگیا ،وہاڑی میں گھریلوتشدد کی شکایت کے اندراج پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

  

وہاڑی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحفظ خواتین قانون کا مضر اثر سامنے آگیا ،وہاڑی میں گھریلوتشدد کی شکایت کے اندراج پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے ڈالی۔ ڈان نیوز ویب سائٹ کے مطابق چند روز قبل وہاڑی کے گاﺅں لکھا لدھن کی رہائشی خاتون نسیم بی بی کی تشدد کی شکایت پر پولیس نے اس کے شوہر خادم حسین کو گرفتار کر لیا ۔شوہر نے منگل کے روز مقامی عدالت سے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد اپنی بیوی نسیم بی بی کو طلاق دے دی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

خادم حسین نے تشدد کے الزامات رد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو موبائل فون کے نامناسب استعمال پر صرف سخت لہجے میں تنبیہ کی تھی ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او رانا خالد نے کہا کہ تحفظ خواتین قانون کے نفاذ کے بعد پولیس گھریلو تشدد کی شکایات پر ایکشن لینے کی پابندہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

جرم و انصاف -