پرویزخٹک نے احتساب ایکٹ میں ترمیم واپس لی توعمران خان کو لیڈرمان لوں گا: زعیم قادری

پرویزخٹک نے احتساب ایکٹ میں ترمیم واپس لی توعمران خان کو لیڈرمان لوں گا: زعیم ...
پرویزخٹک نے احتساب ایکٹ میں ترمیم واپس لی توعمران خان کو لیڈرمان لوں گا: زعیم قادری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے عمرا ن خان کومیڈیاکے سامنے کسی بھی محکمے کے حوالے سے مناظرہ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزخٹک نے احتساب ایکٹ میں ترمیم واپس لی توخان صاحب کوقومی لیڈرمان لوں گا۔ 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق زعیم قادری کا کہنا تھا کہ حامدنوازنے کہاکہ کے پی کے میں99فیصدکرپشن ہے توآپ نے قانون ہی بدل دیا، خیبر پختونخوا میں ڈھائی سال میں ایک بھی میگاپراجیکٹ نہیں لگا۔ انہوں نے عمران خان کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ”خان صاحب شکست تسلیم کرلیں،گالی گلوچ کی سیاست جلال پورمیں دفن ہوگئی“ ۔ زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو27مارچ کوگوجرانوالہ میں بھی انھی نتائج کاسامناکرناپڑےگا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -