ورلڈ ٹی 20:کیویز باولرز کی شاندار پرفارمنس، کینگروز کے منہ سے یقینی جیت چھین لی،آسٹریلیا کو 8رنز سے شکست

ورلڈ ٹی 20:کیویز باولرز کی شاندار پرفارمنس، کینگروز کے منہ سے یقینی جیت چھین ...
ورلڈ ٹی 20:کیویز باولرز کی شاندار پرفارمنس، کینگروز کے منہ سے یقینی جیت چھین لی،آسٹریلیا کو 8رنز سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دھرم شالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ کے باولرز نے کینگروز کے منہ سے یقینی جیت چھین لی۔ 143کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کا آغاز انتائی شاندار تھا اور اس نے چار اوورز میں40رنز بنا لئے تھے۔ اس موقع پر باولرزنے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا اور آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔  عثمان خواجہ۔ میکسویل، واٹسن اور مارش کے علاوہ کوئی بھی دوہرے فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ عثمان خواجہ  نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 134رنز بنا سکی۔اس طرح نیوزی لینڈ نے میچ 8رنز سے جیت لیا۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنا کر مڈل آرڈر بلے بازوں کیلئے بہترین سٹیج تیار کر دیا تاہم کوئی بھی بلے باز اسے بھرپور طریقے سے استعمال کرنے میں ناکام رہا۔
گپٹل نے 27 گیندوں پر4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ کپتان ولیمسن 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ کورے اینڈرسن محض 3 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ کولن منرو بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ 

مزید :

T20 World Cup -