ہائی کمیشنر عبدالباسط کی بھارت میں قومی ٹیم سے ملاقات، بھارت کیخلاف جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ہائی کمیشنر عبدالباسط کی بھارت میں قومی ٹیم سے ملاقات، بھارت کیخلاف جیت ...
ہائی کمیشنر عبدالباسط کی بھارت میں قومی ٹیم سے ملاقات، بھارت کیخلاف جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشنر عبدالباسط نے کولکتہ میں پاکستانی کر کٹ ٹیم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے T20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف اپنا پہلا میچ جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہائی کمیشنر عبدالباسط کیساتھ ملاقات کے دوران قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور اسکواڈ کے ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران عبدالباسط نے بھارت اور دیگر ٹیموں کیخلاف قومی ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -