برہنہ روسی خاتون ماسکو کے رنگ روڈ پر نکل آئی ، ٹریفک جام ،مدد کی بجائے ریسکیوٹیم کو بلالیاگیا

برہنہ روسی خاتون ماسکو کے رنگ روڈ پر نکل آئی ، ٹریفک جام ،مدد کی بجائے ...
برہنہ روسی خاتون ماسکو کے رنگ روڈ پر نکل آئی ، ٹریفک جام ،مدد کی بجائے ریسکیوٹیم کو بلالیاگیا

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )انجانی مشکل میں پھنسی روسی خاتون  برہنہ حالت میں ماسکو کے موٹروے پر نکل آئی ۔ خاتون صفر درجہ حرارت سے بھی کم ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے ٹھٹھرتی رہی لیکن ٹریفک جام ہونے کے باوجود کوئی بھی خاتون کی مدد کے لئے آگے نہ بڑھا۔ برطانوی جریدے مِرر کی ویب سائٹ کے مطابق ایک برہنہ خاتون خوف اور پریشانی کے عالم میں ماسکو کے موٹروے سے ملحقہ رنگ روڈ پر پر نکل آئی جس سے ٹریفک جام ہو گئی اور کچھ لوگ اس کو ڈھانپنے کی بجائے ویڈیو بنانے لگ گئے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

خاتون اِدھر اُدھر دیکھتی رہی لیکن کوئی بھی خاتون کو کپڑے یا کسی بھی قسم کی مدد کے لئے اپنی گاڑی سے باہر نہ نکلا ۔ یہ افسوسناک واقعہ ماسکو کے رنگ روڈ پر پیش آیا ۔برہنہ خاتون سردی کی شدت سے کانپ رہی تھی اور اپنے ہاتھوں سے اپنے جسم کے اعضاءڈھانپنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ ایک ڈرائیور اس بے بس اور مشکل میں پھنسی خاتون کی ویڈیو فلماتا رہا جو بعد میں وائرل ہوگئی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

بعدازاں کسی مسافر کی طرف سے ایمرجنسی سروسز کو کال کردی اور خاتون سے مسئلہ دریافت کرنے میں کافی تاخیر ہوئی ۔برہنہ خاتون کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نہ صرف روس بلکہ دیگر ممالک میں بھی غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے برہنہ خاتون کے ساتھ روا سلوک پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تقریباََ ان گاڑیوں میں موجود ہر کسی کے پاس کمبل موجود تھے لیکن کسی نے بھی پریشان حال خاتون کو نہ صرف کپڑوں کی پیشکش نہیں کی بلکہ سکارف تک کا بھی نہ پوچھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -