انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے شکست سے دو چار کر دیا

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے شکست سے ...
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے شکست سے دو چار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچ میں انگلینڈ نے جوئے روٹ کی دھواں دار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ،آل راونڈر نے44گیندوں پر 83رنز بنائے ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے ہیں ۔ انگلینڈ نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ جوئے روٹ 83رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 48 رنز کا دھواں دار آغاز فراہم کیا۔ہیلز 7 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ جیسن رائے نے 16 گیندوں پر 43 رنز بنائے ۔سٹروکس اور مورگن بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور بالترتیب 15 اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے . دیگر بلے بازوں میں بلٹر نے 21 اور معین علی نے12رنز سکور کیے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایبٹ نے 3 ،رباڈا نے 2جبکہ ڈومنی اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو جنوبی افریقہ کے اوپنر ز نے اپنی ٹیم کو 7 اوورز میں 96 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا ۔ڈی کوک 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ہاشم آملہ  31 گیندوں پر 58 اور ڈی ویلیئرز 8 گیندوں پر  16  رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ دیگر بلے بازوں میں ڈومنی نے54،ملر نے28اور ڈوپلیسسز نے 17 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 2 جبکہ عادل رشید اور ویلی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔