آئین شکن کوملک سے فرارکرانے کاعمل آئین شکنی کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کریگا:سعیدغنی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عدالتی فیصلوں کے پیچھے چھپنے کی روایت برقرار رکھی ہے ،حکومت نے پرویزمشرف کے ملک سے فرارہونے میں سہولت کارکاکردارادا کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ متعدد عدالتوں میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ وہ محترمہ بینظیربھٹوکے قتل کے مقدمے میں بھی نامزدملزم ہیں لیکن حکومت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے ۔آئین شکن کوملک سے فرارکرانے کاعمل آئین شکنی کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کریگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم 7ماہ سے انتقام کانشانہ بنے ہوئے ہیں جبکہ انکے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں لایا گیا۔وفاق کاہرادارہ سندھ کی منتخب حکومت کے کام میں مداخلت کررہا ہے۔