عرب ملک میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ شادی کے روز ہی ایسا ظلم کہ جان کر روح کانپ جائے

عرب ملک میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ شادی کے روز ہی ایسا ظلم کہ جان کر روح کانپ ...
عرب ملک میں نئی نویلی دلہن کے ساتھ شادی کے روز ہی ایسا ظلم کہ جان کر روح کانپ جائے

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی سے انکار پر عراق میں 21سالہ لڑکی کو اس کی شادی کے دن ہی اس کے کزن نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ویب سائٹ ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق جواں سالہ مقتولہ بیٹی کے باپ نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی بیٹی کی نعش کی ایک دل دہلا دینے والی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مردہ حالت میں خون میںلت پت فرش پر پڑی ہے اور اس کے اطراف میں اس کی رشتہ دار خواتین بیٹھی ماتم کر رہی ہیں۔ لڑکی کا باپ عراقی کرد ہے اور وہ 18برس سے جرمنی میں برسرِ روزگار ہے۔

مزید جانئے: سعودی عرب میں کزن نے شادی تقریب کے دوران ہی دولہے کو قتل کر دیا

رپورٹ کے مطابق اس شخص کے بھائیوں نے خود ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ اس کی بیٹی اس کے ایک بھائی کے بیٹے کے ساتھ بیاہی جائے گی۔لڑکی اپنے کزن سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اور اس نے اپنے کزن سے شادی روکنے کی درخواست کی تھی۔بے بس باپ نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ بے حد افسردگی ، دکھ اور خون رونے والے دل کے ساتھ میں اپنی پیاری بیٹی شیلن کی موت کا اعلان کرتا ہوں۔ میری بیٹی پر بے وفائی کا جھوٹا الزام لگا کر فرسودہ رسم و رواج کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے ، یہ ایک معصوم انسان کے خلاف جرم ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -