انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر، اب اپنی شناخت ظاہر کرنی پڑے گی

انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر، اب اپنی شناخت ...
انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر، اب اپنی شناخت ظاہر کرنی پڑے گی

  

لندن (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر فحش مواد کی فراوانی نے نوجوان نسل کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ خطرہ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اب مغربی ممالک کی حکومتوں نے بھی اس مواد کے شوقین افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانوی حکومت نے فحش ویب سائٹوں کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کی شناخت حاصل کرنے کا بندوبست کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ ان کی ویب سائٹوں پر کس عمر کے افراد آتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو ویب سائٹیں یہ کام نہیں کریں گی انہیں بند کردیا جائے گا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام کا مقصد فحش ویب سائٹوں کو وزٹ کرنے والے صارفین کی معلومات حاصل کرنا ہے۔ دوسری جانب برطانوی حکومت کا موقف ہے کہ کمسن افراد بھی ایسی ویب سائٹوںکا رخ کرتے ہیں اور اس خطرناک صورتحال پر قابو پانے کے لئے ویب سائٹوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ صارفین کی شناخت حاصل کریں۔

مزید جانئے: انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والوں کیلئے شرمندگی سے بچنے کا طریقہ گوگل نے بتادیا

شناخت کے حصول کا ایک طریقہ کریڈٹ کارڈ کی معلومات لینا ہوسکتا ہے، تاکہ صارف کی عمر اور دیگر اہم کوائف حاصل کئے جاسکیں۔ برطانوی حکام کا خیال ہے کہ اس طریقے سے ویب سائٹیں کمسن افراد کے داخلے پر پابندی لگاسکتی ہیں۔

دوسری جانب فحش مواد کی بلاروک ٹوک فراہمی کے حامی طبقات کا کہنا ہے کہ حکومتی پابندیوں کا مقصد عوام کی جاسوسی ہے، اور اسے فیصلے کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے کر اس کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔ برطانیہ کی وزیر برائے انٹرنیٹ سیفٹی اینڈ سکیورٹی بیرونس شیلڈز کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں 12 اپریل تک مشاورت کرے گی جس کے بعد نئے قانون کا نفاذ متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -