کنسرٹ کے دوران سٹیج پر معروف گلوکارہ کی شرمناک حرکت، شائقین کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

کنسرٹ کے دوران سٹیج پر معروف گلوکارہ کی شرمناک حرکت، شائقین کے منہ کھلے کے ...
کنسرٹ کے دوران سٹیج پر معروف گلوکارہ کی شرمناک حرکت، شائقین کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

  

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا بے حیائی کے حوالے سے پہلے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں لیکن گزشتہ روز آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ میں انہوں نے بے حیائی کی انتہا کردی۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق برسبین شہر میں منعقد ہونے والے کنسرٹ کے دوران ایک نو عمر لڑکی کو میڈونا نے سٹیج پر بلایا اور پھر ہزاروں افراد کے سامنے اس کا لباس نیچے کھینچ کر اسے برہنہ کردیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اب یہ معلوم ہو چکا ہے کہ سٹیج پر برہنہ کی جانے والی لڑکی گولڈ کوسٹ کی رہائشی 17 سالہ ہوزفین جورجیو ہے۔

مزید جانئے: اگر آپ بھی اپنا ہنی مون دوسروں کے پیسوں سے بالکل مفت میں منانا چاہتے ہیں تو اس آسان طریقے پر عمل کریں

میڈونا کی غیر متوقع حرکت پر انٹرنیٹ پر خوب ہنگامہ برپا ہے اور ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے، لیکن دوسری جانب بیہودہ حرکت کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ردعمل نے بھی سب کو حیران کردیا ہے۔ ہوزفین نے چینل 10 سے بات کرتے ہوئے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ لوگ میڈونا کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیج پر جو کچھ ہوا ہو محض ایک اتفاق تھا اور انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ ہزاروں افراد کے سامنے برہنہ ہو گئیں۔

ہوزفین کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کی پسندیدہ ترین فنکارہ میڈونا نے انہیں سٹیج پر بلایا تو گویا وہ آسمان پر اڑ رہی تھیں، اور میڈونا کے ساتھ سٹیج پر جو وقت گزرا وہ ان کے لئے خواب کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہوزفین کی والدہ کا بھی کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ میڈونا نے ان کی بیٹی کو توجہ دی۔ دونوں ماں بیٹی میڈونا سے بہت خوش ہیں جبکہ ان پر تنقید کرنے والے انٹرنیٹ صارفین پر سخت برہم ہیں۔ انہوں نے میڈونا کی مذمت کرنے والوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -