بظاہر معصوم نظر آنے والی یہ لڑکی اصل میں کون ہے، اور کس طرح اس نے اسلامی ملک میں درجنوں لوگوں کو ہلاک کردیا، جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

بظاہر معصوم نظر آنے والی یہ لڑکی اصل میں کون ہے، اور کس طرح اس نے اسلامی ملک ...
بظاہر معصوم نظر آنے والی یہ لڑکی اصل میں کون ہے، اور کس طرح اس نے اسلامی ملک میں درجنوں لوگوں کو ہلاک کردیا، جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صورت ایسی معصوم کہ گویا شدت پسندی سے سے دور دور کا واسطہ نہ ہو، لیکن کرتوت ایسے سفاکانہ کہ خون آشام بھیڑئیے بھی شرما جائیں۔ یہ ہے 24 سالہ جنونی دہشت گرد سحر کاگلا دمیر، جس نے اتور کے روز ترک دارالحکومت میں خود کش حملہ کرکے 37 بے گناہ انسانوں کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

مزید جانئے: بھارت کا وہ گاؤں جہاں زندہ لوگوں کو آگ میں بھونا جاتاہے،وجہ جا ن کر آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

اس بدبخت کی تصویر کردستان فری ہاکس نامی تنظیم کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جنہوں نے اسے اپنی رکن بتایا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ 2013ءسے شام میں ٹریننگ لے رہی تھی اور حال ہی میں اسے خود کش حملہ کرنے کے لئے ترکی بھیجا گیا۔ شدت پسند تنظیم نے اپنے بیان میں سحر دمیر کی حیوانیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پہلی خود کش بمبار ہے اور یہ دھمکی بھی دی ہے کہ ترکی کے خلاف اس طرح کے مزید حملے کئے جائیں گے۔

ترک حکام کردستان فری ہاکس نامی تنظیم کو کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کا حصہ قرار دیتے ہیں، اور ترکی میں متعدد خوفناک حملوں کے لئے اسے ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ ان حملوں میں فروری کے دوران انقرہ میں کیا جانے والا خوفناک حملہ بھی شامل ہے جس میں 29افراد لقمہ اجل بن گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -