ایشیاءکے وہ 32 شہر جن کے ایک ہی نام ہیں

ایشیاءکے وہ 32 شہر جن کے ایک ہی نام ہیں
ایشیاءکے وہ 32 شہر جن کے ایک ہی نام ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) دنیا میں ایک ہی نام کے دو شہروں کا بھی ذکر ہو تو لوگ حیرت اور دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں، لیکن اگر ایک ہی نام کے 36 شہر نکل آئیں تو حیرانی کا کیا عالم ہو گا۔ جی جناب، یہ مذاق ہرگز نہیں بلکہ دلچسپ حقیقت ہے کہ بھارت میں ایک ہی نام کے 32 شہر موجود ہیں، جبکہ اسی نام کے مزید چار شہر نیپال، میانمر اور انڈونیشیا میں بھی ہیں۔

مزید جانئے: جڑواں بہنوں نے اپنے مشترکہ محبوب کے سر پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، انتہائی شرمناک خواہش کا اظہار کردیا
برصغیر میں اکثر لوگ اتر پردیش میں واقع شہر رام پور کے نام سے واقف ہیں اور یہی رام پور ا س خطے میں زیادہ مشہور بھی ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے علاوہ بھی 35 شہروں کا نام رام پور ہے۔ ان میں سے ایک رام پور ہندو مت کے مقدس شہر وارانسی کے قریب واقع ہے، جبکہ ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں واقعے ایک شہر کا نام بھی رام پور ہے۔ ریاست آندھرا پردیش، تلنگانہ اور بہار میں مجموعی طور پر 5رام پور واقع ہیں، جبکہ ریاست گجرات میں تین شہروں کا نام رام پور ہے۔ ریاست مگھیالہ، میزورام، آسام ، مشرقی سکم ، ارونا چل اور منی پور میں بھی ایک ایک رام پور واقع ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی بھارتی ریاستوں میں رام پور نامی شہر واقع ہیں، جبکہ اس نام کے چھوٹے بڑے قصبوں اور دیہاتوں کی تعداد تو بے شمار ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -