بینکنگ کورٹ ،چار نادہندہ صنعتی اداروں کی نیلامی کا شیڈول جاری
لاہور(نامہ نگار) بینکنگ کورٹ نے مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے دائر دعوو ں پراے ایس پلاسٹک انڈسٹریزاورشاہد ٹوایزہائوس سمیت چار نادہندگان کی جائیداد کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا۔ٹرسٹ مضاربہ بینک نے بینکنگ کورٹ میں نادہندہ اے ایس پلاسٹک انڈسٹریز کے مالکان ا?صف حیدر، وقاص حیدر، اور لیاقت علی کو فریق بنا کر قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا جس پر عدالت نے ڈگری جاری کرتے ہوئے نادہندگان کوچھبیس لاکھ قرض کی رقم بینک کو واپس کرنے کا حکم دیاتاہم نادہندگان نے عدالتی حکم کونظر انداز کیا جس پر عدالت نے نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے مطابق بارہ اپریل کو نادہندگان کےاثاثے نیلام کرکے بینک کا قرض وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح سلطان پورہ کے رہائشی نادہندہ شاہد ٹوایز ہائوس کے مالکان شاہد اسلم اور مسز نورین سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا 8لاکھ بہتر ہزار قرض وصول کرنے کیلئے ان کے اثاثوں کی نیلامی چھ اپریل کو کرائی جائے گی۔ جبکہ بینک آف پنجاب کا دو لاکھ اٹھاون ہزار قرض وصول کرنے کیلئےرائے ونڈ روڈ پر واقع ملک کریانہ اینڈ جنرل سٹور کے مالکان کے اثاثوں کی نیلامی بیس اپریل کو کرائی جائے گی اسی طرح رنگ محل کے رہائشی محمد فاضل اور چوہدری محمد ذاکر سے نیشنل بنک کا سات لاکھ تہتر ہزار قرض وصول کرنے کیلئے ان کے اثاثوں کی نیلامی پندرہ اپریل کو ہو گی۔