اگر پاکستان بھارت سے جیت گیا تو واہگہ بارڈر پر مفت کنسرٹ کروں گا ،سلمان احمد نے اعلان کردیا

اگر پاکستان بھارت سے جیت گیا تو واہگہ بارڈر پر مفت کنسرٹ کروں گا ،سلمان احمد ...
اگر پاکستان بھارت سے جیت گیا تو واہگہ بارڈر پر مفت کنسرٹ کروں گا ،سلمان احمد نے اعلان کردیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے نامور میوزیشن سلمان احمد نے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی فتح پر واہگہ بارڈر پر مفت کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سلمان احمد نے کہا کہ پاک بھارت میچ پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہے ،اگر آفریدی نے پریشر ہینڈل کر لیا تو پاکستان کی جیت حتمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت سے میچ جیت گیا تو واہگہ بارڈر پر فری میوزیکل شو کریں گے جس میں دیگر نامور گلوکار بھی شرکت کریں گے اور اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔

مزید :

T20 World cup -