شہر قائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ،پانچ ملزمان گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ،پانچ ...
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ،پانچ ملزمان گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں گلشن اقبال ،گڈاپ اور لیاری میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتار ہو گئے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق گلشن اور گڈاپ کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں چارملزمان کو گرفتار کیا گیا جن تعلق بد نام عسکری ونگ سے ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارں نے لیاری میں کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے ۔

مزید :

کراچی -