بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم بہت خطرناک نظر آرہی ہے :کمار سنگا کارا

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم بہت خطرناک نظر آرہی ہے :کمار ...
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم بہت خطرناک نظر آرہی ہے :کمار سنگا کارا

  

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق سری لنکن کپتان کمار سنگا کارہ نے پاکستان کو خطر ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان اور بھارت کا میچ بہت سخت اور بہترین مقابلہ ہو گا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق کمار سنگا کار نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں فتح کے بعد مجھے پاکستانی ٹیم بہت خطرناک نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ٹورنامنٹ میں جہاں بہت ساری خطرناک ٹیمیں ہوں، وہاں کسی بھی ٹیم کے محفوظ رہنے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے جلد وکٹیں نہ کھونے کو کامیابی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی وکٹیں لینے سے بھارتی ٹیم کو فائدہ مل جاتا ہے، اگر پاکستانی ٹیم ابتدا میں وکٹیں نہیں گنواتی، تو پھر درمیانی اوورز میں ان کیلئے رنز کرنا آسان ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایک اچھی ٹیم موجود ہے ، شرجیل خان اور احمد شہزاد کی موجودگی میں اوپننگ پہلے کی نسبت بہتر نظر آتی۔سری لنکن کرکٹر نے کہا کہ تیسرے نمبر پر حفیظ کی صورت میں ایک اچھا کرکٹر موجود ہے جبکہ آفریدی بھی فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آفریدی کی موجودگی کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ سپن باو¿لنگ بھی کافی متوازن نظر آتی ہے اور ٹیم کے پاس اس وقت سب سے خطرناک باولنگ اٹیک ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس ٹورنامنٹ میں سب سے بہترین بیٹنگ لائن موجود ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف شکست پر وہ یقیناً مایوس ہوں گے اور بھرپور قوت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں واپس آنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

T20 World cup -