پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے ،بھارت کے لیے پاکستانی باولنگ بڑا خطرہ ہے ،دنیا کرکٹ کے سابق کھلاڑیوں نے بھی موقف پیش کردیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیائے کرکٹ کے سابق کھلاڑیوں نے پاک بھارت ٹاکر ے میں قومی ٹیم کو خطرناک قرار دےے دیا ۔سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو وا نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے اور میدان میں پاکستانی ٹیم زیادہ سکون سے کھیل سکتی ہے کیو نکہ پاکستانی ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیتا ہوا ہے جبکہ بھارت پہلا میچ ہارا ہوا ہے جس کی وجہ سے بھارت پر زیادہ پریشر ہو گا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے کہا دونوں ٹیم تیاریاں کر کے آئیں گے ،الگ الگ پلاننگ کرکے آئیں گے ،آخر میں جوٹیم سب سے بہتر پلان کو لے کر چلے گی اور ڈٹ کر کھیل کا مظاہر ہ کرے گی وہ جیت جائے گی ۔سابق کپتان سنیل گواسکر نے محمد عامر کو بھارتی ٹیم کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ۔شعیب اختر نے کہا کہ فاسٹ باولر پاکستان کو کامیابی دلا سکتے ہیں ۔سابق بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ باولنگ ہمیشہ سے خطر ناک رہی ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔