برسلز: پیرس حملوں کا مرکزی ملزم صالح عبدالسلام زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک

برسلز: پیرس حملوں کا مرکزی ملزم صالح عبدالسلام زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ ...
برسلز: پیرس حملوں کا مرکزی ملزم صالح عبدالسلام زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیئم کی پولیس نے برسلز میں پیرس حملوں کے مرکزی ملزم کی موجودگی پر برسلز کے علاقہ مولن بیک میں چھاپہ مارا اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پیرس حملوں کا مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق اس چھاپے کے دوران مولن بیک میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔ پولیس نے تمام لوگوں کو اس طرف جانے سے روک دیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق چھاپے میں ایک اور شخص شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق چھاپہ ایک مخبر کی اطلاع پر مارا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -