کراچی میں پولیس کی کارروائی،دو دہشتگرد ہلاک ،اسلحہ اور بارود برآمد

کراچی میں پولیس کی کارروائی،دو دہشتگرد ہلاک ،اسلحہ اور بارود برآمد
کراچی میں پولیس کی کارروائی،دو دہشتگرد ہلاک ،اسلحہ اور بارود برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی ویسٹ نے کہاہے کہ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کےمیں گرفتار دونوں زخمی ملزم دم توڑ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ کا کہناتھا کہ کراچی میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دونوں ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا لیکن کچھ دیر بعد دونوں ملزم دم توڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان دہشتگردی سمیت کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے،دونوں کی شناخت مہتاب اور رشید کے نام سے ہوئی ہے ،دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملزموں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیاہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہواہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہناتھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن حساس ادارے کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا تھا۔

مزید :

کراچی -