ٹریفک وارڈن پرسی آئی اے اہلکاروں کا تشدد‘ سی ٹی او نے نوٹس لے لیا

ٹریفک وارڈن پرسی آئی اے اہلکاروں کا تشدد‘ سی ٹی او نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی اورائے اعجازاحمدنے شیراکوٹ میں تعینات ٹریفک وارڈن خضرحیات پرسی آئی اے پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشددکانوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرسردارآصف کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں تشددثابت ہونے پرٹریفک وارڈن کومکمل انصاف فراہم کیا جائے گا جبکہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -