سپر لیگ میچوں کی وجہ سے پولیس ایک ہفتہ تک ماتحت عدالتوں میں ملزمان پیش نہیں کرسکے گی
لاہور(نامہ نگار)پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونیوالے میچوں میں پولیس کی مصروفیات کے باعث ایک ہفتہ تک ماتحت عدالتوں میں ملزمان پیش نہیں ہو سکیں گے۔19مارچ سے 24مارچ تک جیل سے ملزمان کو عدالت میں لانے کیلئے پولیس دستیاب نہیں ہو گی۔عدالتوں میں ایک ہفتہ تک قتل سمیت دیگر تمام مقدمات میں کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔