چرس اور افیون کے مقدمہ میں ملوث مجرم رحیم شاہ کو 12سال قید، 60ہزار روپے جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور ارشد مسعود نے چرس اور افیون رکھنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم رحیم شاہ کو 12سال قید اور 60ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ملزم پشاور سے لاہور 4کلو چرس اور ایک کلوافیون لے کربس میں نیازی اڈے آیا تھاجہاں سے اسے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف ایف این ایف کی جانب سے مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا گیا تھا۔ فاضل جج نے اس کیس کی باقاعدہ سماعت کی ، گزشتہ روز فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ۔