آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 مارچ18   اتوار۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے اہم اقدامات کر سکیں گے۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔


برج ثور
 مارچ18    اتوار۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کے مواقع ملیں گے۔ ہر کام دوستوں اور بزرگوں کے مشورے سے کریں۔ گھریلو مسائل حل کرنے کیلئے بہن بھائیوں اور شریک حیات کو اعتماد میں لیں۔


برج جوزا
 مارچ18  اتوار۔ ملازمت کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔ آپ درو دراز سے کوئی خوشخبری سن سکیں کے۔ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔کچھ وقت بہن بھائیوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔


برج سرطان
 مارچ18   اتوار۔ کاروبار کے سلسلے میں کوئی خوشی حاصل ہوگی۔ سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی۔ دوستوں کے ساتھ لین دین کے سلسلہ میں محتاط رہیں۔ ذرائع ابلاغ سے اہم اطلاع ملیگی۔


برج اسد
 مارچ18 اتوار۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ مل کر خاندانی ‘ قانونی اور دیگر امور بہتر طور پر طے کر سکیں گے۔اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔


برج سنبلہ
 مارچ18 اتوار۔ عزیز و اقارب کے ہاں کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ گھر میں بھی مہمانوں کی آمد و روفت کی وجہ سے چہل پہل رہے گی۔ خریداری کے مواقع میسر آئیں گے۔


برج میزان
 مارچ18 اتوار۔ سرمایہ کاری عمل میں آئے گی۔ روپے پیسے کے معاملات میں غیر ضروری بحث سے پرہیز کریں۔ آپ کے دوستوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔


برج عقرب
 مارچ18   اتوار۔ کچھ کام قانون قدرت کے تحت بھی انجام پاتے ہیں‘ ان قوانین کا احترام کریں۔ قدرت اب آپ پر مہربان ہو رہی ہے۔ آج سے خوش بخشی کا آغاز ہو جائے گا۔


برج قوس
 مارچ18  اتوار۔ آپ کی انفرادی کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ آج دوسروں کے مشوروں پر عمل کرنے کی بجائے ذاتی سوج بوجھ سے کام لیں تو زیادہ بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔


برج جدی
 مارچ18 اتوار۔ روزمرہ معمولات حسب سابق رہیں گے۔ رومانوی زندگی میں خوش کن اور فرحت بخش لمحات آئیں گے۔ جسمانی صحت کا خیال رکھیں۔ کسی اکیڈمی وغیرہ سے وابستہ ہو سکیں گے۔


برج دلو
 مارچ18 اتوار۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ تفریحی نوعیت کے پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ آمدن کے ساتھ ساتھ اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے۔


برج حوت
 مارچ18  اتوار۔ فکر و عمل کی مکمل آزادی میسر آئے گی جوآپ کی خود اعتمادی میں تقویت کا باعث بنے گی۔ دوسروں کے ساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں ۔