پاکستان کی بڑی جماعتیں آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی

پاکستان کی بڑی جماعتیں آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی
پاکستان کی بڑی جماعتیں آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کا موسم جیسے جیسے قریب آرہا ہے سیاسی ہلچل میں اضافہ ہو چکا ہے، جہاں عوام کا لہو گرمانے کے لئے سیاسی جماعتیں پنڈال سجا رہی ہیں وہیں کوئی سیاسی پارٹی رکنیت سازی مہم چلا رہی ہے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) آج ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں سیاسی میدان سجارہی ہے، جس سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، مریم نواز سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آج راولپنڈی کے علاقے کوٹلی ستیاں میں پنڈال سجارہی ہے جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر مرکزی رہنما جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پارٹی کے گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت اور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔
بعد ازاں عمران خان شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پارٹی کے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔
جبکہ آج یوم تاسیس کے موقع پر بھی ایم کیو ایم پاکستان کی دھڑے بندی ختم نہ ہو سکی تاہم پی آئی بی گروپ لیاقت آباد پل اور بہادر آباد گروپ نشتر پارک میں الگ الگ جلسہ کریں گے۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دو دو جگہ یوم تاسیس منانا اچھا نہیں لگ رہا، ہوسکتا ہے آج کوئی بڑا اعلان کروں۔