کراچی ایئر پورٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اور پی آئی اے عملے میں سامان کے وزن پر تنازع
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور جانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے پی آئی اے عملے نے مبینہ ناروا سلوک کیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم اورپی آئی اے عملے میں سامان کے وزن پرتنازع ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹیم منیجر اعظم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے سامان کامجموعی وزن مقررہ حدمیں ہی تھا،قومی ایئر لائن عملے کے2افراد نے ہربیگ میں سامان 20،20کلوکرنے کاکہا،جبکہ پی آئی اے کے عملے نے کھلاڑیوں کے سامان کاانفرادی وزن کرنے پرزوردیا۔
ٹیم منیجر کا کہناتھا کہ کسی بیگ میں22،کسی میں20،کسی میں15کلوسامان تھا،قومی ایئر لائن عملے کے تیسرے فردنے آکرمعاملہ سنبھالاجس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم لاہورروانہ ہوئی۔