پی ایس ایل تھری،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل تھری کے پلے آف مرحلہ کھیلنے کیلئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔اس موقع پر ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
پشاور زلمی کے لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کامران اکمل،وہاب ریاض،حسن علی،محمدحفیظ اوردیگرشامل ہیں۔
ادھرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اورمینجمنٹ کے اراکین بھی لاہور پہنچ گئے،کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ،اسد شفیق ،انور علی اور حسان خان،محمد نواز،عمر امین،میر حمزہ ،راحت علی،رمیز راجاجونیئر بھی شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ کل شروع ہو گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پلے آف 20مارچ کوکھیلا جائے گا،میچزکےلئے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دےدیاگیا، سکیورٹی کیلئے دیگر اضلاع سے منگوائی گئی نفری لاہور پہنچنا شروع ہو گئی،پی ایس ایل میچز کے دوران لاہورمیں 18 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔