’’ میرے والد فوت ہوئے اور پھر زندہ ہوگئے لیکن دوبارہ جب فوت ہوئے تو ۔۔۔۔‘‘ ایک پریشان کن خواب جس کی تعبیر انتہائی حیران کن ہے
لاہور(نظام الدولہ ) میرے والد پانچ سال پہلے فوت ہوگئے تھے لیکن کچھ دنوں سے مجھے خواب میں دکھائی دے رہے ہیں ۔وہ مجھے کفن میں لپٹے میت کے طور پر نظر آتے ہیں اور اچانک اٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔میں جب غور سے انکی جانب دیکھتا ہوں تو وہ پھردوبارہ فوت ہوجاتے ہیں۔ یہ کیسا عجیب و غریب خواب ہے،مجھے اسکی تعبیر بتادیں تو میری مشکل حل ہوجائے گی(احمد )
آپ نے فوت ہوئے والد کو خواب میں زندہ حالت میں دیکھا ہے تو اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں بلکہ ایک طرح سے یہ خواب آپ کی پریشانیوں کا خاتمہ ہونے کی نشانی ہے۔عنقریب کسی پریشانی سے نجات ملے گی ،پیسہ بھی مل سکتا ہے لیکن آپ کو دوبارہ وہی پریشانی لاحق بھی ہوسکتی ہے ۔خواب میں جب یہ اشارہ ملاہے تو پھر آپ کوچاہئے کہ جب کسی پریشانی سے نکلیں تو پھر ایسے حالات پیدا نہ ہونے دیں کہ دوبارہ مشکلات میں مبتلا ہوجائیں ۔
خواب کی رو سے مشکلات آپ کی اپنی کوشش سے حل نہیں ہوں گی بلکہ تائید غیبی ملے گی اس لئے آپ روزانہ سورہ فاتحہ باآواز بلند تین بار پڑھا کریں اور استغفراللہ کی تسبیخ کیا کریں ۔
۔۔
(خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )