دو سالہ بچہ اغواء، ملزم کا مغوی کی ماں سے شادی کرنے کا مطالبہ، انکار پر بچے کو قتل کرنے کی دھمکی

دو سالہ بچہ اغواء، ملزم کا مغوی کی ماں سے شادی کرنے کا مطالبہ، انکار پر بچے کو ...
دو سالہ بچہ اغواء، ملزم کا مغوی کی ماں سے شادی کرنے کا مطالبہ، انکار پر بچے کو قتل کرنے کی دھمکی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خیر پور(ویب ڈیسک) رانی پور میں پنجاب سے آئی خاتون کے دو سالہ بیٹے کو پڑوسی ملزم اغوا کرکے لے گئے، ملزم نے مبینہ طور پر مہمان خاتون کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس سے شادی کرلے ورنہ وہ اس کے مغوی بچے کو قتل کردے گا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ جنگ کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم کی رہائشی خاتون سونیا راجپوت نے صحافیوں کوبتایا کہ وہ جہلم سے رانی پور میں اپنے چچا زاد بھائی طارق ہاشمی کے گھر آئی ہوئی ہے، پڑوس میں رہنے والا ملزم ریاض حسین جکھڑے میرے دو سالہ بیٹے طیب کو اغوا کرکے فرار ہوگیا ہے اور اب وہ مختلف موبائل نمبروں سے فون کرکے مجھ پر دباﺅ ڈال کر شادی کرنے کے لئے کہہ رہا ہے جبکہ شادی نہ کرنے کی صورت میں میرے دو سالہ مغوی بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

سونیا نے مزید بتایا کہ میں شادی شدہ عورت ہوں اور میں نے رانی پور تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ ملزم پڑوس سے مکان خالی کرکے نامعلوم مقام پر منتقل ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ میرا مغوی بیٹا جلد بحفاظت بازیاب کرای اجائے۔

مزید : علاقائی /سندھ /خیرپور