قلعہ دیدار سنگھ: پسند کی شادی، غیرت کے نام پر بھانجے بھانجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

قلعہ دیدار سنگھ: پسند کی شادی، غیرت کے نام پر بھانجے بھانجی کو موت کے گھاٹ ...
قلعہ دیدار سنگھ: پسند کی شادی، غیرت کے نام پر بھانجے بھانجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ماموں نے غیرت کے نام پر حقیقی بھانجے اور بھانجی کو قتل کر دیا،خالہ زاد امیر حمزہ اور زوبیہ ارشد نے پسند کی شادی کی تھی،ماموں نے حمزہ کو زوبیہ کے گھر بلا کر چھری کے وار کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ماموں، مقتولہ کی والدہ سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق محلہ عباس پورہ کے محمد ارشد کی 20سالہ بیٹی زوبیہ ارشدنے گزشتہ دنوں خالہ زاد کزن 22 سالہ امیر حمزہ سکنہ باغبانپورہ گوجرانوالہ جو کہ کرسچن کالج میں زیرتعلیم تھا نے کورٹ میرج کر رکھی تھی۔ گھر والوں کو معلوم ہونے پربیٹی کو عزت کیساتھ رخصت کرنے کا کہہ کر گھر لے آئے ایک ماہ قبل دکھاوے کیلئے منگنی کی رسم بھی کی۔

مقامی پولیس کے مطابق امیر حمزہ کو گھر بلا کر ماموﺅں نے چھریوں کے پے در پے وار اور فائر کر کے دونوں کو قتل کر دیا،پولیس نے ماموں راشد، وقاص، اشفاق، مقتولہ کی والدہ شگفتہ کوحراست میں لے لیا۔ ماموں مرکزی ملزم عامر احسان موقع پاکر فرار ہو گیا۔

پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔