بھارتی کس شرمناک طریقے سے پاکستانی سفارتکار کے گھر والوں کو تنگ کرتے رہے؟ ویڈیو سامنے آگئی، بھارت پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگیا
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سفارتی تاریخ کا انتہائی شرمناک روپ دھار لیا، پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے بیوی بچوں کو سربازار ہراساں کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار پاکستانی سفارتکاروں کی گاڑیوں کو چاروں طرف سے گھیر کر ان کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنا بھارت کی فطرت میں شامل ہے لیکن اب اس نے سفارتی سطح پر بھی اپنے چہرے پر کالک ملنا شروع کردی ہے، نئی دلی میں پاکستانی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو طرح طرح سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پاکستانی سفارتکار مارکیٹ میں سودا سلف لینے کیلئے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ نکلتا ہے لیکن راستے میں اسے بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ہراساں کرنا شروع کردیتے ہیں۔ بھارتی اہلکاروں نے اس سفارتکار کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور اس کی فیملی کی ویڈیوز بناتے رہے ۔
ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بھارتی ایجنٹس پاکستان کے ایک نوجوان سفارتکار بیچ سڑک پر ہراساں کر رہے ہیں ۔ یہ ویڈیو بھارت کے شہریوں نے بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح عام لوگ پاکستانی سفارتکار کی مدد کیلئے آتے ہیں۔