مصباح آج کا میچ نہ کھیلے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان کون ہو گا؟ ایسے کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا کہ جان کر ہی عماد وسیم دوبارہ ہسپتال پہنچ جائیں گے

مصباح آج کا میچ نہ کھیلے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان کون ہو گا؟ ایسے ...
مصباح آج کا میچ نہ کھیلے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان کون ہو گا؟ ایسے کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا کہ جان کر ہی عماد وسیم دوبارہ ہسپتال پہنچ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مصباح الحق کی شرکت مشکوک ہو چکی ہے جس کے باعث مداح کافی مایوس نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پیٹرسن، روئے، روسو اور واٹسن نہیں تو کیا ہوا۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایسے نئے غیر ملکی کھلاڑیوں ٹیم میں شامل کر لئے کہ باقی ٹیموں کے پسینے چھوٹ گئے، نام جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر دکھاؤ“ 
اگر وہ کراچی کنگز کیخلاف پہلا پلے آف میچ نہ کھیلے تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ٹیم کا کپتان کون ہو گا کیونکہ نائب کپتان رومان رئیس بھی پہلے سے ہی انجری کے باعث ٹیم سے باہر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کپتان مصباح الحق کے نہ کھیلنے کی صورت میں جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جے پی ڈومنی کو ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی جو پورے ٹورنامنٹ کے درمیان بھرپور فارم میں رہے اور اپنی عمدہ بیٹنگ کے ذریعے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے آخری میچ کے دوران مصباح الحق کے ہاتھ میں گیند لگی تھی جس کے باعث وہ ہیرلائن فریکچر کا شکار ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -