”عملے نے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ وہ۔۔۔“ کراچی ائیرپورٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کیساتھ اصل میں کیا ہوا تھا؟ پی آئی اے ترجمان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی بے اختیار عملے کی حمایت پر مجبور ہو جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کیساتھ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) عملے کے مبینہ ناروا سلوک پر پی آئی اے بھی میدان میں آ گئی ہے اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر پاکستانی سوچ میں پڑ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کے اہم غیر ملکی کھلاڑی نے ”دھوکہ“ دیدیا، عین وقت پر پاکستان جانے سے انکار کر دیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقررہ حد سے زیادہ وزن کے سامان کی ادائیگی کیلئے پالیسی واضح ہے اور عملے نے کھلاڑیوں کو پالیسی کے مطابق ہی اضافی سامان کی ادائیگی کیلئے کہا کیونکہ اضافی سامان کے پیسے نہ لینے والے عملے کی تنخواہ کاٹی جاتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے اپنے قومی ہیروز کا ہمیشہ احترام کرتی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کیساتھ پی آئی اے عملے کے مبینہ ناروا سلوک کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں اور بتایا گیا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم اورپی آئی اے عملے میں سامان کے وزن تنازع ہوا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پیٹرسن، روئے، روسو اور واٹسن نہیں تو کیا ہوا۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایسے نئے غیر ملکی کھلاڑیوں ٹیم میں شامل کر لئے کہ باقی ٹیموں کے پسینے چھوٹ گئے، نام جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر دکھاؤ“
ٹیم منیجر اعظم خان نے دعویٰ کیا تھا کہ کھلاڑیوں کے سامان کامجموعی وزن مقررہ حدمیں ہی تھا لیکن قومی ایئر لائن عملے کے 2 افراد نے ہر بیگ میں 20، 20 کلو سامان کرنے کو کہا جبکہ پی آئی اے کے عملے نے کھلاڑیوں کے سامان کاانفرادی وزن کرنے پر زور دیا۔ٹیم منیجر کا کہناتھا کہ کسی بیگ میں 22 کسی میں 20 کسی میں 15 کلو سامان تھا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن عملے کے تیسرے فرد نے آ کر معاملہ سنبھالا جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لاہور روانہ ہوئی۔