”شین واٹسن نے کہا تھا کہ وہ۔۔۔“ آسٹریلوی آل راﺅنڈر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ بڑا ”دھوکہ“ کر دیا، ٹیم میں شامل ہوتے ہی کیا کہا تھا اور پھر کیا کیا؟ ٹیم کے مالک نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچے گا

”شین واٹسن نے کہا تھا کہ وہ۔۔۔“ آسٹریلوی آل راﺅنڈر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ...
”شین واٹسن نے کہا تھا کہ وہ۔۔۔“ آسٹریلوی آل راﺅنڈر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ بڑا ”دھوکہ“ کر دیا، ٹیم میں شامل ہوتے ہی کیا کہا تھا اور پھر کیا کیا؟ ٹیم کے مالک نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں آج سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے اور پہلا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کے اہم غیر ملکی کھلاڑی نے ”دھوکہ“ دیدیا، عین وقت پر پاکستان جانے سے انکار کر دیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 
دونوں ٹیموں کے تقریباً تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر تیار ہیں لیکن گزشتہ سال کی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اس سال بھی مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ کیوین پیٹرسن، شین واٹسن، جیسن روئے اور ریلی روسو نے پاکستان آنے سے صاف انکار کر دیا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے اب ایسا انکشاف کیا ہے کہ ہر پاکستانی کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ شین واٹسن نے پہلے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ پلے آف میچز کھیلنے کیلئے پاکستان جائیں گے لیکن عین موقع پر اپنی بات سے مکر گئے اور پاکستان جان سے صاف انکار کر دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کے مطابق دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے بھی چند کھلاڑیوں نے کئی مرتبہ پاکستان جا کر پلے آف کھیلنے کی یقین دہانی کرائی مگر عین وقت پر اپنا فیصلہ بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پیٹرسن، روئے، روسو اور واٹسن نہیں تو کیا ہوا۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایسے نئے غیر ملکی کھلاڑیوں ٹیم میں شامل کر لئے کہ باقی ٹیموں کے پسینے چھوٹ گئے، نام جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر دکھاؤ“ 
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹرز کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں بالخصوص شین واٹسن، کیوین پیٹرسن اور این مورگن کے دورہ پاکستان سے انکار پر کڑی تنقید کی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ تمام فرنچائزز کو ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا چاہئے جو پاکستان جانے کی حامی بھریں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -