پشاور زلمی کے مقامی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مقامی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
پی ایس ایل کا پہلا پلے آف میچ آج اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایلیمنیٹر میچ 20 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پیٹرسن، روئے، روسو اور واٹسن نہیں تو کیا ہوا۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایسے نئے غیر ملکی کھلاڑیوں ٹیم میں شامل کر لئے کہ باقی ٹیموں کے پسینے چھوٹ گئے، نام جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر دکھاؤ“
پشاور زلمی کے تمام مقامی کھلاڑی پاکستان ہوم گراﺅنڈ پر اپنے شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ اس مرتبہ بھی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں گے۔