آصف زرداری اور نوازشریف ملکی حالات کے ذمہ دارہیں،انتخابات میں دونوں کی وکٹیں ایک ساتھ گریں گی، عمران خان

آصف زرداری اور نوازشریف ملکی حالات کے ذمہ دارہیں،انتخابات میں دونوں کی ...
آصف زرداری اور نوازشریف ملکی حالات کے ذمہ دارہیں،انتخابات میں دونوں کی وکٹیں ایک ساتھ گریں گی، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف ملکی حالات کے ذمے دار ہیں،ان میں حالات کو بہتر کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ2018 کے الیکشن میں نوازشریف اورآصف زرداری کی وکٹیں ایک ساتھ گریں گی۔
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ناکارہ پولیس سسٹم کے باعث رینجرز کراچی میں ہے،جب تک مکمل سسٹم نہیں آئےگاکراچی کے مسئلے حل نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں برسر اقتدار آنےوالی پارٹی صرف پیسہ بناتی ہے، اگرکے پی میں حالات بدلے نہ ہوتے تواسفندیاردبئی سے تقریرکرتے،ان کا کہناتھا کہ کے پی میں تبدیلی ہی ہے کہ نوازشریف بغیربلٹ پروف شیشے کے تقریرکرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کیلئے لوگوں کومتبادل پلان دینگے،خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ دہشت گردی تھی، خیبرپختونخوا میں جرائم اوردہشتگردی کی شرح میں کمی آگئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 20سال سندھ حکومت کومسلسل حکومت ملی،انہوں نے کون ساادارہ ٹھیک کیا؟،قوم مقروض ہورہی ہے،دونوں گھرانے مضبوط ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پولیس کو اپوزیشن کےخلاف مقدمات کیلئے استعمال کیاجاتا ہے،جو پارٹی کراچی میں آتی ہے اس کی بنیادکراچی میں نہیں ہے،جو پہلے جماعت تھی اس کالیڈرلندن میں بیٹھ کرحکومت کرتاتھا۔
عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان کاون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ملک کے ادارے تباہ ہوجائیں،کراچی میں لوگوں کاپیسہ ان پرخرچ نہیں کیاجارہا،جوپیسہ کراچی کے لوگوں پر خرچ ہوناچاہئے وہ دبئی جارہاہے۔