وہ برطانوی کھلاڑی جس نے اپنے ساتھیوں کے برعکس لاہور جانے کا اعلان کر کے سب کے دل جیت لئے، یہ کون ہے اور کس ٹیم کا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ اس کھلاڑی کی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے

وہ برطانوی کھلاڑی جس نے اپنے ساتھیوں کے برعکس لاہور جانے کا اعلان کر کے سب کے ...
وہ برطانوی کھلاڑی جس نے اپنے ساتھیوں کے برعکس لاہور جانے کا اعلان کر کے سب کے دل جیت لئے، یہ کون ہے اور کس ٹیم کا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ اس کھلاڑی کی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان پہلا پلے آف میچ کھیلا جائے گا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل برطانوی کھلاڑی نے دیگر انگلش کھلاڑیوں کے برعکس پاکستان جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کے اہم غیر ملکی کھلاڑی نے ”دھوکہ“ دیدیا، عین وقت پر پاکستان جانے سے انکار کر دیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 
پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں میں شریک غیر ملکی بالخصوص آسٹریلوی اور برطانوی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے جن میں کیوین پیٹرسن، شین واٹسن، ایلکس ہیلز، جیسن روئے، ریلی روسو اور این مورگن جیسے بڑے بڑے نام شامل ہیں لیکن ایک ایسا برطانوی کھلاڑی بھی ہے جس نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ کھلاڑی کوئی اور نہیں بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سمٹ پٹیل ہیں جنہوں نے رواں سیزن میں نئے گیند کیساتھ اپنی کارکردگی کے جوہر دکھاتے ہوئے ٹیم کو کئی میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سمت پٹیل کے علاوہ ریکی ویسلز بھی پاکستان جانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو پشاور زلمی کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پیٹرسن، روئے، روسو اور واٹسن نہیں تو کیا ہوا۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایسے نئے غیر ملکی کھلاڑیوں ٹیم میں شامل کر لئے کہ باقی ٹیموں کے پسینے چھوٹ گئے، نام جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر دکھاؤ“ 
ایلکس ہیلز اور سمت پٹیل دونوں ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جنہوں نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اور اب براہ راست فائنل میں جانے کیلئے آج کراچی کنگز کیساتھ میچ کھیلنا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -