”میں ریپ کرتا ہوں اور یہ ویڈیوز بھی۔۔۔“ خاتون رپورٹر نے بھولا ریکارڈ کو اس کی سب سے پہلی ویڈیو دکھائی تو بھولے نے اب تک کا حیران کن ’انکشاف‘ کر ڈالا، ساتھ ہی ایسا ریپ گا دیا کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) فحش ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والا بھولا ریکارڈ اس وقت قانون کی گرفت میں ہے اور اپنی ویڈیوز سے متعلق انوکھے انوکھے انکشاف کرنے کیساتھ ساتھ ”ریپر“ بھی بن گیا ہے جس نے خاتون رپورٹر کو ایسا ریپ سنایا کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کے اہم غیر ملکی کھلاڑی نے ”دھوکہ“ دیدیا، عین وقت پر پاکستان جانے سے انکار کر دیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
تھانے میں قید بھولا ریکارڈ کا انٹرویو کرنے والی خاتون رپورٹر نے بھولا ریکارڈ کو اس کی سب سے پہلے منظرعام پر آنے والی ویڈیو دکھائی جس میں وہ مشہور ڈائیلاگ بولتا ہے کہ ”ویچ چھڈیاں نیں جائیداداں“ اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز بھی دکھائیں تو بھولا ریکارڈ نے حیران کن ’انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم شوٹ ہے اور میں ریپ کرتا ہوں، میں پاکستانی فلموں میں ریپ کرتا ہوں جیسے انگلش ریپ ہوتے ہیں۔
اس نے کہا کہ ساری ویڈیو ز ریپ ہیں۔ خاتون نے جب یہ کہا کہ مزے کی بات ہے کہ آپ کے سارے ریپ بنیان پہن کر کئے ہیں اور ایک گوری ساتھ ہے اور عیاشی کر رہے ہیں۔ سارے ریپ ایسے ہی ہیں، ان میں کوئی اور بات نہیں اور ہر ویڈیو میں آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب کچھ ایسے نہیں ملتا، جائیدادیں بیچنا پڑتی ہیں۔ اس پر بھولا ریکارڈ نے دلچسپ جواب بلکہ جواب نما ’جگت‘ لگائی کہ ” جب کوئی ایسا ریپ ہوتا ہے جس میں سوئمنگ پول میں جانا پڑتا ہے تو میں کیا پینٹ کوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں جاﺅں گا۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان آنے سے انکار پر ڈوین سمتھ کی جگہ ایسے غیر ملکی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا جو گیند سٹیڈیم سے باہر نہ پھینکے تو اسے کھانا ہی ہضم نہیں ہوتا، یہ کون سا کھلاڑی ہے اور کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی
خاتون رپورٹر نے کہا کہ میں خود ایک صحافی ہوں، بہت سے اداکاروں کو پتہ ہے، ان کی ویڈیوز، یوٹیوب پر پروگرامز، فلموں اور ڈراموں کا پتہ ہے لیکن آپ کا ریپ کبھی نہیں دیکھا جس پر بھولا ریکارڈ نے خود ریپ سنانے کا کہا جس پر خاتون رپورٹر نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ سنائیں۔ بھولا ریکارڈ نے حیران کن طور پر ریپ گا کر سنایا کہ ”جگ سارا کیندا مینوں بھولا ریکارڈ۔۔۔ تک دیاں کڑیاں ہر ویلے نوٹ۔۔۔ ویچ کے جائیداداں کیتے شوق پورے میں۔۔۔ فکر نہ کر بے بی مک گئی او۔۔۔“
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔