ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ سے 400 ارب روپے مانگ لئے، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا، یہ رقم کس لئے استعمال کی جائے گی؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ سے 400 ارب روپے مانگ لئے، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ سے 400 ارب روپے مانگ لئے، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا، یہ رقم کس لئے استعمال کی جائے گی؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سعودی فرماں روا سے 4ارب ڈالر(تقریباً4کھرب روپے) مانگ لیے ہیں اور یہ رقم ایسے مقصد میں استعمال کی جائے گی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے مابین گزشتہ سال دسمبر میں فون پر بات ہوئی تھی۔ اس فون کال میں ٹرمپ نے ان سے 4ارب ڈالر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ نے بتایا ہے کہ ’’یہ رقم شام میں تعمیر نو کے کاموں میں خرچ کی جائے گی اور جنگ کی تباہ کاریوں کا ازالہ کرنے کے بعد امریکہ کے شام سے انخلاء کی راہ ہموار ہو گی۔‘‘

رپورٹ کے مطابق امریکہ سعودی عرب کے علاوہ بھی دیگر کئی ممالک سے رقم کا متقاضی ہے تاکہ شام کے جنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کے کام ہو سکیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جو امریکی فوج اور اس کے مقامی اتحادیوں نے شدت پسند تنظیم داعش سے خالی کروائے ہیں۔ داعش کے ساتھ جنگ ختم ہو چکی ہے اوراب امریکہ کے لیے اگلا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ ان علاقوں کو بشارالاسد اوراس کے اتحادیوں روس اور ایران کے قبضے میں جانے سے روکے۔ اس کے علاوہ داعش کو ازسرنومنظم ہونے سے روکنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ صدر ٹرمپ اپنے اقتدار کے آغاز سے ہی عالمی مہم جوئیوں کے اخراجات میں اپنے اتحادیوں سے حصہ دینے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔ سعودی عرب سے اس خطیر رقم کا تقاضا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وہ جلد ازجلد امریکہ کو شام کی جنگ سے الگ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہیں بھاری رقم کی ضرورت ہے اور وہ اپنے اتحادیوں سے یہ رقم اداکرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس