”سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں نے عوام کا یہ کام آسان بنا دیا “مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ جلسے میں موجود لوگ حیران پریشان رہ گئے

”سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں نے عوام کا یہ کام آسان بنا دیا “مریم نواز نے ...
”سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں نے عوام کا یہ کام آسان بنا دیا “مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ جلسے میں موجود لوگ حیران پریشان رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگلہ ہل(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سب سے بڑی فتح یہ ہے جب فیصلے کی گھڑی آنے میں چند ہفتے رہ گئے ہیں تو ایسے وقت میں سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں نے عوام کا فیصلہ آسان بنا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سازشی مہروں کے چہرے بے نقاب ہو گئے ،جمہوریت کی آستین میں چھپے ہوئے سانپ باہر آگئے ہیں ،اب جب یہ ووٹ مانگنے جائیں گے تو عوام کے سامنے کیا منہ لے کر جائیں گے ۔
سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے نواز شریف کو ہرانے کی کوشش کی ان کو بتا دوں کہ نواز شریف کی ہار نہیں جیت ہوئی ہے ،عمران اور زرداری بھائی بھائی ہیں ،جو ووٹ عمران کو دو گے وہ زرداری کو جائے گا اور جو ووٹ زرداری کو دو گے وہ عمران خان کو جائے گا ،ان دونوں کا نظریہ ایک ہی ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے خوف سے ایک دوسرے کو ڈاکو کہنے والے اب ہاتھ ملا رہے ہیں یہ نواز شریف کے نظریے کی جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے سزا ہو گئی اور اب مقدمہ چل رہا ہے ، عوام نے اس نا انصافی پر آواز اٹھائی جس پر انہیں سلام پیش کرتی ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی تاریخ میں پہلا مقدمہ ہے جس میں سزا اس الزام پر سنائی گئی جو درخواست گزار نے لگا یا ہی نہیں تھا ،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا ،باتیں اربوں کھربوں کی کرپشن کی ہوئی اور ثابت ایک روپے کی بھی کرپشن نہ ہو سکی اور مستقبل میں بھی کرپشن ثابت نہیں ہو گی ۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی کامیابی یہ ہے کہ ووٹ کو تقدس اور عزت دینے کا بیانیہ دلوں میں گھر کر گیا ہے ۔

مزید :

قومی -