مریم نواز کے چیلنج کا بلاول بھٹو نے زور دار جواب دے دیا

مریم نواز کے چیلنج کا بلاول بھٹو نے زور دار جواب دے دیا
مریم نواز کے چیلنج کا بلاول بھٹو نے زور دار جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی ستیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے روک سکو تو روک لو ،وہ دیکھ لیں ہم نے روک لیا ہے ،میاں صاحب سے بڑا چابی والا کھلونا کوئی نہیں ،آج بھی انہیں نئی چابی لگا دی جائے تو یہ کھلونا اسی طرح گھومنا شروع ہو جائے گا جس طرح ضیاالحق کی چابی سے گھومتا تھا، وہ سازشی ہو سکتے ہیں، انقلابی نہیں، سینیٹ کی طرح اگلے الیکشن میں بھی شکست ان مقدر بنے گی۔
کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو از شریف کو ضیاءالحق اور آئی جی آئی کی چھتری تلے، بینظیر بھٹو کیخلاف چھانگا مانگا آپریشن اور صدر زرداری کیخلاف کالا کوٹ پہن کر نکلتے وقت ووٹ کا تقدس کیوں یاد نہیں آیا؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نظر میں جمہوریت ان کی جیت سے مشروط ہے، جب وہ ہار جاتے ہیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے نے زراعت، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو تباہ کیا اور اب پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری کا منصوبہ شروع کیا ہوا ہے لیکن میں انہیں غریبوں کے چولہے ٹھنڈے نہیں کرنے دوں گا۔ یہ مفت کا مال نہیں جسے وہ اپنے حواریوں کو بیچ دیں۔ میں کسی کو محنت کشوں کے حقوق سلب نہیں کرنے دوں گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -