میرے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں:رنویر سنگھ

میرے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں:رنویر ...
میرے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں:رنویر سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میرے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے سوال کے جواب میں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات باہمی اعتراف اور رضامندی پر مشتمل ہیں۔’پدمات‘ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور دنیا کو بھی وہ یہ مشورہ دیں گے کہ انہیں سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔’رائیزنگ انڈیا کانفرنس‘ میں انہوں نے اپنی متنازع اور کامیاب ترین فلم ’پدماوت‘ پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران ڈر تھا کہ ان کی یہ فلم ریلیز بھی ہو پائے گی یا نہیں، تاہم انہیں اس بات پر خوشی بھی ہوئی کہ ان کی حمایت میں کئی بڑے لوگ سامنے آئے۔رنویر نے مزید کہا کہ وہ بحیثیت ایک اداکار دپیکا پڈوکون کی بھرپور تعریف کرتے ہیں، تاہم بدلے میں وہ انہیں اداکار ہی نہیں سمجھتی؟دپیکا پڈوکون انہیں واقعی اداکار نہیں سمجھتی یا پھر وہ مذاقا اسے ایسا کہتی ہیں، اس حوالے سے رنویر سنگھ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

مزید :

تفریح -