نگران وزیر اعظم کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر بہترین انتخاب ہیں:سراج الحق

نگران وزیر اعظم کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر بہترین انتخاب ہیں:سراج الحق
نگران وزیر اعظم کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر بہترین انتخاب ہیں:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر سے مطالبہ کروں گا کہ نگران وزیر اعظم ایسا آدمی ہونا چاہیے جو غیر متنازع ہو اور ایسا آدمی ہونا چاہیے جس نے پاکستان کے لیے کوئی بڑا کارنامہ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیرِ اعظم کے لیے میری نظر میں موضوع آدمی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں، میں چاہتا ہوں کہ عزت کی پگڑی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سر پر رکھی جائے۔
کرک کے علاقے تخت نصرتی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات ہیں لیکن پرویز مشرف نے امریکی دباو¿ پر ڈاکٹر قدیر پر پابندیاں لگا دی تھیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب لا کر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے اور بنیادی ضروریات پر عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وقومی اسمبلی کے ممبران کی خرید وفروخت ہو رہی ہے لیکن جماعت اسلامی ملک میں چین کی طرح اصلاحات کی مدد سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کے آئندہ اپنا اسلام پاکستان کے لیے استعمال کریں۔