اسرائیلی فوج کی بھاری نفری فلسطینی مزاحمت کار کے گاؤں میں داخل

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری فلسطینی مزاحمت کار کے گاؤں میں داخل
اسرائیلی فوج کی بھاری نفری فلسطینی مزاحمت کار کے گاؤں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنین (اے این این)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر کے نواحی علاقے برطعہ کا محاصرہ کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ 
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے برطعہ کے مقام پر دھاوے اس لیے دھاوے بولے جا رہے ہیں کہ2 روز قبل اس علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان علا یوسف قبہا نے اپنی کار کی ٹکر سے2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور2 کو زخمی کردیا تھا۔100 سے زائد اسرائیلی فوجیوں نے برطعہ قصبے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اسرائیلی فوج نے قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے اور قصبے میں جانے آنے والے شہریوں کی جامہ تلاشی لی گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے برطعہ قصبے کے30 سے زائد گھروں کی تلاشی لی۔