کیا شاہد آفریدی آج کامیچ کھیلیں گے یا نہیں۔۔۔؟کراچی کنگزکے مداحوں کے لئے بڑی خبر آگئی

کیا شاہد آفریدی آج کامیچ کھیلیں گے یا نہیں۔۔۔؟کراچی کنگزکے مداحوں کے لئے ...
کیا شاہد آفریدی آج کامیچ کھیلیں گے یا نہیں۔۔۔؟کراچی کنگزکے مداحوں کے لئے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کنگز کے آل راونڈر مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ان کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے، وہ انجیکشن لگاکر میچ میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل انجری کے باعث پاکستان کے اسٹار آل راونڈر کی اسلام آباد کے خلاف پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے کوالیفائر میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔
شاہد آفریدی پی ایس ایل تھری کے ابتدائی چند میچز میں بھی کراچی کنگز کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شکست کھانے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -