ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا جارہا،ایک دوسرے کو چورکہنے والے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں متحدہوئے:فضل الرحمان

ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا جارہا،ایک دوسرے کو چورکہنے والے چیئرمین سینیٹ ...
ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا جارہا،ایک دوسرے کو چورکہنے والے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں متحدہوئے:فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی بحران پیداکیے جارہے ہیں،ایک دوسرے کو چورکہنے والے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں متحدہوئے۔
کوٹ ادو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں عجیب مقابلے ہورہے ہیں،آصف زرداری کہتے ہیں چکرچلایا اورعمران خان کوپھنسایا،عمران خان کہتے ہیں میں نے جو گندپھیلایااس میں زرداری کونہلایا۔انہوں نے کہا کہ کس کی ڈگڈگی پریہ بندروں کی طرح ناچتے ہیں ؟ ایسے سیاستدانوں کو ہم نے ملک سے نکا لناہے،ایک احتساب کاچاچامامابنتاہے،دوسرےکوکرپشن کاچاچاماماکہتے ہیں۔مولانافضل الرحمان کہتے ہیں کہ مغربی تہذیب ہم پرمسلط کی جارہی ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ بھارت کوطاقتوربناکرپاکستان کاایٹمی پروگرام تباہ کرناچاہتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے ہماری وابستگی کہاں چلی گئی؟مستحکم پاکستان  ہی کشمیرکی جنگ لڑسکتا ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -