پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی:عروہ حسین

پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی:عروہ ...
پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی:عروہ حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عروہ حسین کا کہناتھا کہ ماڈلنگ اورٹی وی ڈراموں کے ساتھ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے اس آفرکوقبول کیا اورپھرہماری فلم کوبہترین رسپانس بھی ملا اس دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملاحالانکہ کام کرنیو الے تقریبا لوگ وہی تھے جن کے ساتھ کام کرچکے تھے لیکن فلم میکنگ کا انداز بہت مختلف تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فلموں کا معیاراورکام کرنے والے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے،ان کی شب وروزمحنت کودیکھتے ہوئے اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی۔

مزید :

تفریح -