وزیر اطلاعات کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مبارکباد، پی ایس ایل فرنچائرز سے اظہار تشکر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی پی ایس ایل فور کے فائنل جیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مبارکباد ، پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر پی ایس ایل فرنچائزر سے اظہار تشکر کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پی ایس ایل جیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مبارکباددیتا ہوں اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر تمام پی ایس ایل فرنچائزر کا شکرگزار ہوں اور اس کے ساتھ لاہو ر قلندر اور ملتان سلطان کا بھی شکر یہ ادا کرتاہوں۔